ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹکٹ کٹا تو شتروگھن بولے، ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے، اڈوانی جی کے ساتھ نا انصافی

ٹکٹ کٹا تو شتروگھن بولے، ہر عمل کا ردعمل ہوتا ہے، اڈوانی جی کے ساتھ نا انصافی

Mon, 25 Mar 2019 11:15:05    S.O. News Service

نئی دہلی، 25 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی نے پٹنہ صاحب سے شتروگھن سنہا کو پٹنہ صاحب سے ٹکٹ نہیں دیا۔اس پر شتروگھن سنہا نے کہا کہ میں تو بی جے پی میں اس وقت سے تھا، جب اس کے صرف دو ہی لیڈر تھے،جس طرح اڈوانی جی کو سائیڈ کیا ہے، میں اس سے زیادہ دکھی ہوں۔ٹکٹ کٹنے پر انہوں نے کہا کہ نیوٹن کے قوانین کے تحت ہر عمل کا برابر ردعمل ہوتا ہے،یہاں بھی ہوگا۔کانگریس میں جانے کے سوال پر شتروگھن نے کہا کہ میں مندر میں شنی بھگوان کے درشن کے لئے آیا ہوں، یہاں سیاست کی بات کرنا ٹھیک نہیں ہے۔شتروگھن بیوی پونم کے ساتھ شنی درشن کیلئے گئے تھے۔

اڈوانی جی کے ساتھ بی جے پی نے جو ناانصافی کی ہے اس پر شتروگھن نے کہا کہ لوگ پہلے سے کہہ رہے تھے، لیکن یہ جس طرح سے ہوا ہے، وہ غلط ہے۔اڈوانی جی تو بی جے پی کی قیادت کے لئے گرو کی طرح ہیں۔اس سے پہلے بھی جسونت سنگھ، یشونت سنہا اور ارون شوری جیسے لوگوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا گیا،ایسا ظلم اور ناانصافی نہیں ہونی چاہئے تھی۔آپ ان سے کچھ بھی غلط لکھوا سکتے ہیں کہ مرضی سے ایسا ہوا ہے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہے،ملک کی عوام ناراض ہے،بی جے پی نے اڈوانی جی کو کسی بھی عہدے کے قابل نہیں سمجھا،اس کا خمیازہ بی جے پی کو بھگتنا پڑے گا۔

شتروگھن سنہا کئی دنوں سے بی جے پی میں رہتے ہوئے بھی باغی تیور دکھا رہے تھے،ان کا یہ تیور برقرار ہے،جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کسی اور پارٹی میں جا رہے ہیں کیا؟ پھر انہوں نے کہا کہ یہ سب باتیں مندر میں بتاتے ہیں کیا؟ ایسے قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ شتروگھن جلد کی کسی اور پارٹی کا دامن تھام سکتے ہیں۔نریندر مودی حکومت کے خلاف مسلسل بغاوتی تیور اپنانے والے اور کولکاتہ میں ممتا بنرجی کی ریلی میں شامل ہونے والے سینئر لیڈر اور بہاری بابو شتروگھن سنہا کا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پٹنہ صاحب لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔2014 کے لوک سبھا انتخابات میں پٹنہ صاحب سے شتروگھن سنہا ایم پی بنے تھے، لیکن گزشتہ طویل عرصے سے پارٹی کے خلاف باغیانہ تیور اپنانے کی وجہ سے ان کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے اور ان کی جگہ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد کو میدان میں اتارا گیا ہے۔


Share: